Swat

دریائے سوات میں طغیانی،کانجو پل کے قریب بجلی کھمبے موجوں کی نذر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافے کے بعد کانجو پل کے قریب بجلی کے کھمبے پانی کی نذر ہوگئے، جس کی وجہ سے تحصیلِ کبل کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔ کانجو پل کے نیچے دریائے سوات میں کبل کو بجلی فراہمی کے لئے کھمبے لگائے گئے ہیں، جو پانی کے بہاو میں اضافے کے ساتھ بہہ گئے ہیں۔ مقامی لوگ پہلے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس لائن کو کھمبوں کی جگہ کیبل میں تبدیل کیا جائے، کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی بار پانی میں یہ کھمبے بہہ چکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔