(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ پشتونئی میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ بارشوں کی وجہ سے گذشتہ رات عمر رازق کے مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا، جس میں دو بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے دس سالہ مجید اللہ ولد ولی خان اور بارہ سالہ عصمت اللہ ولد عمر رازق کی لاشیں نکال دیں جن کو بعد ازاں سپردِ خاک کردیا گیا۔
