Swat

ڈی سی سوات کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو سیلابی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے موسلادھار بارش کی صورتحال کے پیشِ نظرتمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات جنرل سہیل خان نے مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ایوب برج کانجو کے مقام پر دریائے سوات میں طغیانی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبداللطیف، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ہیڈکوارٹر محمد جواد آصف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے دریائے سوات میں غیر معمولی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے، ارد گرد آبادیوں کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ندی نالوں / خوڑ اور دریا کے کنارے آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں