(باخبر سوات ڈاٹ کام) اختر آباد میں نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بنڑ کے علاقے اختر آباد میں 11 سالہ حاشر ولد افضل حسین ندی میں ڈوب کر لاپتا ہوگیا تھا۔ دوسرے روز بھی اسکی لاش نہ مل سکی۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے دوسرے روز بھی تلاش جاری رہی۔
Swat
