Swat

سوات، کالام روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام پولیس آفیسرز اور جوان سیاحوں کی مدد کے لیے ضلع سوات کی تمام شاہراہوں پر موجود ہیں۔ اس سلسلے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کالام روڈ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند تھی، جو کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بحال ہوچکی ہے۔ ایس ڈی پی اُو سرکل مدین زمان شاہ نے آج کالام شاہراہ کے مختلف سپاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی کے دوران پولیس جوانوں کو سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں