Swat

آر پی اُوکی سر براہی میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان کی سر براہی میں ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈی پی اُو سوات، ڈی پی اُو بونیر، ڈی پی اُو شانگلہ سمیت ایس پی انوسٹی گیشنز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ آر پی اُو ملاکنڈ نے منشیات فروشوں خصوصاً آئس، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کئے گئے اقدامات اور زیرِ تفتیش کیسوں کا تقابلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام زیرِ التوا کیس جلد از جلد پایہئ تکمیل تک پہنچانے اور جامع تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے سرپرائز ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ، انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز اور پولیس گشت میں اضافے کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔