(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ نلکوٹ میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ علاقہ میں بخت طالع مند کے بیٹے کی شادی تھی جس میں ان کے دوست اور رشتہ داروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ میں ایک گولی دس سالہ بچے رحیم اللہ کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
