Swat

سوات، دوسرے روز بھی بارش، بالائی پہاڑوں پر برف باری جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں نے رکھے ہوئے گیس کے چولھے دوبارہ نکال کر استعمال کرنا شروع کر دئیے۔ جمعہ کو بھی دن بھر وقفے وقفے سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں