(باخبر سوات ڈاٹ کام) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 23 سے 30 اپریل 2024ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہردوبجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو سوات سرکل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/ مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/ سادھو، 132 کے وی منڈہ، 132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ،132 کے وی جی ایس ایس شنگ / بشام، 33کے وی تھا کوٹ اور33کے وی پٹن سے بجلی معطل رہے گی۔
Swat
