Swat

ضلعی انتظامیہ سوات،”رمضان دستر خوان“ کے صلے میں فلاحی اداروں میں توصیفی اسناد تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ”رمضان دستر خوان“ کے انعقاد پرضلعی انتظامیہ سوات کا فلاحی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات اور توصیفی اسناد تقسیم کرنے کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) لقمان خان نے تمام فلاحی اداروں کوخراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ”وائس آف وائس لیس پیپلز اسلام پور“، مہر فاؤنڈیشن، خان ویلفیئر آرگنائیزیشن، خوازہ خیلہ ویلفیئر سوسائٹی، امن ویلفیئر فاؤنڈیشن، فاطمہ شفیع ویلفیئرفاؤنڈیشن، پناہ گاہ/ شیلٹرہوم، عوامی ویلفیئر سوسائٹی، خواجہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، Give to life فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر ضلع سوات کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) لقمان خان نے ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) سوات نے اس موقع پر متعلقہ تمام فلاحی اداروں اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں