(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے تھانہ مٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایس ڈی پی اُو مٹہ اور جملہ سرکل ایس ایچ اُوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ایس ایچ اُوز کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس، وارننگ لائٹس کیخلاف جاری مہم میں کارروائیاں تیز کرنے کیساتھ ساتھ تمام ایس ایچ اُوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں موثر گشت کو یقینی بنانے، چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کی سخت ہدایت کی۔ مزید انہوں بالائی سوات کی سیر و تفریح کو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہوئے سہولت فراہم کرنے کی بھی تاکیدکی۔
Swat
