Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات، شمس الدین صدر منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ اے این پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے شمس الدین بونیری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔ سوات، شانگلہ، بونیر ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، باجوڑ، چترال لوئر اور چترال اپر میں پولنگ مکمل ہونے کے بعدالیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تمام اضلاع سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق صدرات کے لئے شمس الدین بونیری 511ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، مد مقابل سعید خان کو 349 ووٹ ملا۔ نائب صدارت کے لئے سردار ذوالفقار 466کو ووٹ ملا، دوسرے نمبر پر سردار حسین کو 394 ووٹ ملا۔ جنرل سیکرٹری کے لئے شاہ فیصل خان کو 445 ووٹ ملکر کا میابی حاصل کی۔ مد مقابل سید عبدالحق کو 404 ووٹ ملا۔ جائنٹ سیکرٹری کے لئے ضیاء الرحمان 515 ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔ مد مقابل عمر فاروق پاپا کو 332 ووٹ ملا۔ فنانس سیکرٹری کے لئے عنایت اللہ خاطر540 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے، مد مقابل حمید اللہ کو 307ووٹ ملا۔لائبریری سیکرٹری کے لئے ساجد محمد 524 ووٹ لیکر منتخب ہوئے، مد مقابل اجمل ضیا کو 324 ووٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں