Swat

جہانزیب کالج، کلاس فور ملازم نے لکچرار کا تبادلہ کرادیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جہانزیب کالج میں ایم پی اے کے رشتہ دار سکیل 3 کے کلاس فور ملازم نے سکیل 17 کے لکچرار فرزند علی یوسفزئی کا تبادلہ اس لیے کرادیا کہ انھوں نے کلاس فور ملازم کو ڈیوٹی ایمان داری سے کرنے کی تلقین کی تھی۔ فرزند علی یوسفزئی جو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات پڑھاتے تھے، ساتھ میں کلاس فور ملازمین اور ودودیہ ہال کے بھی انچارج تھے۔ اس کالج میں ایک ایم پی اے نے اپنا رشتہ دار کلاس فور سکیل 3 میں بھرتی کیا تھا جو ڈیوٹی نہیں کرتا تھا۔ کچھ دن بعد جب وہ کلاس فور ملازم کالج آیا، تو فرزند علی خان نے اس کو ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کی تلقین کی جس پر کلاس فور ملازم نے پروفیسر کو کہا کہ تم مجھے نہیں جانتے کہ میں کون ہوں۔ یوں دو دنوں کے اندر کلاس فور نے لکچرار کا تبادلہ جہانزیب کالج سے کبل کالج کرا دیا۔ اس خبر کی تصدیق کے لئے باخبر سوات ڈاٹ کام نے لکچرارفرزند علی سے رابطہ کیا جنہوں نے خبر کی مکمل تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں