(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری نے ٹیکس کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی کے لئے اجلاس7 مئی کو سوات میں طلب کرلیا۔ ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مطابق اجلاس میں سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اَپر، چترال لوئر، چترال اَپر، باجوڑ اور ان اضلاع کی تمام تحصیلوں اور دیگر ٹریڈرز فیڈریشن کے عہدیدار شرکت کریں گے اور ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف متفقہ احتجاج کا اعلان کریں گے۔
Swat
