Swat

مانیار، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا قتل،خود کو بھی گولی مار دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ مانیار میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ اشفاق کے مہمان زیادہ آتے تھے جس پر چھوٹے بھائی 20 سالہ معاب نے بڑے بھائی سے کہا کہ گھر میں بہن اکیلی ہے اور والد بیمار ہیں، وہ والد کی خدمت کرے یا آپ کے مہمانوں کی ضیافت، جس پر بھائیوں میں تکرار کے بعداشفاق نے معاب احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اس کے بعد اشفاق نے خود کو سر پر گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور بعدمیں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ دونوں بھائیوں کی نمازِ جنازہ مانیار فٹ بال گراونڈ میں ادا کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔