(باخبر سوات ڈاٹ کام) قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کا زیرِ تعمیر کلا ڈیر تختہ بند پل کے ساتھ عارضی متبادل پل پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے عملے کو کام کی بروقت تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ تاکہ جلد سے جلد پل کو مکمل کیا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔ عوام سے بھی درخواست ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران پولیس اور دیگر عملے سے تعاون کریں اور ٹریفک لائن کی خلاف ورزی نہ کریں، تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔
