Swat

سوات،نانبائی ایسو سی ایشن کی ہڑتال،لوگوں نے کروڑوں کا چاول کھا لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نانبائی ایسو سی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے لوگوں نے کروڑوں روپے کا چاول کھا لیا۔ سوات نانبائی ایسو سی ایشن کی اپیل پر ضلع بھر میں تندور بند رہے اور روٹی دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ والوں نے مختلف قسم کا چاول پکایا اور ریسٹورنٹ میں آنے والے لوگوں نے سالن روٹی کی جگہ چاول کھایا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے مکان باغ میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فائن اٹا استعمال کرتے ہیں اور گیس بھی مہنگی ہے۔ اس لئے پندرہ روپے کے عوض روٹی فروخت کرنا ان کے لئے ناممکن ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔