Swat

ڈی پی اُو سوات کا پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی ایڈمن پولیس ٹریننگ سکول سوات سلطنت خان نے ڈی پی اُو سوات کا استقبال کیا اور انہیں ٹریننگ سکول کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی اُو سوات نے ٹریننگ سکول کے مختلف شعبہ جات، ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاک اور کلاس رومزکا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ تربیت جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ نوکری کا اہم حصہ ہے، جسے نہایت جانفشانی سے حاصل کریں۔ ڈسپلن، عوام کی خدمت، کردار سازی، جسمانی فٹنس، ویپن ہینڈلنگ، قانون کی بالا دستی اور ٹریننگ پر توجہ دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔