Swat

ملاکنڈ ڈویژن،تمام اضلاع میں آج شٹر ڈاؤن اور احتجاج ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں آج منگل کو ٹیکس اور کسٹم کے خلاف شٹر ڈاؤن اور احتجاج ہوگا۔ پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج سوات میں تمام سکول بند کرنے کااعلان کیا ہے۔ سوات کے وکلا بھی آج ہڑتال پر ہوں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مطابق آج سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اَپر، چترال لوئر، چترال اَپر اور باجوڑ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا اور تمام اضلاع اور تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کے صدر ثواب خان کے مطابق آج ضلع بھر میں تمام سکول بند رہیں گے۔ سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر فہیم خان کے مطابق ضلع بھر میں وکلا آج ہڑتال کریں گے۔ بلدیاتی نمائندگان، سوات چمبر آف کامرس اور دیگر تنظیموں نے بھی آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔