Swat

ملاکنڈ ڈویژن کی جدا گانہ حیثیت کے خاتمہ اور ٹیکسوں کے خلاف تاریخی شٹر ڈاؤن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کی جدا گانہ حیثیت کے خاتمے اور ٹیکسوں کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں تاریخی شٹر ڈاؤن کیا گیا۔ ڈویژن بھر میں وکلا نے بھی ہڑتال کی۔ سوات میں نجی سکول بھی بند رہے۔ سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، لوئر دیر، اَپر دیر، لوئر چترال، اَپر چترال اور باجوڑ میں تمام بازار بند رہے اور مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن نے دی۔ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت میں ہڑتال کی جس کی وجہ سے ہائی کورٹ مینگورہ بنچ اور تمام اضلاع میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ سوات میں پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی تاجروں کی حمایت میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے منگل کو سوات کے تمام نجی سکول بند رہے۔ ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کامیاب ہڑتال پر تمام اضلاع اور تحصیلوں کے تاجروں، وکلا، نجی سکولوں کی تنظیم اور ان تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہڑتال کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے خلاف یہ پہلا احتجاج تھا۔ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا، تو پھر آئندہ کے احتجاج اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا اور بات سول نافرمانی کی تحریک تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔