(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کا مسئلہ، پُرامن احتجاج کرنے والے ملازمین کو ہسپتال انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ یاد رہے دو دن پہلے ہسپتال کے غریب ملازمین نے تنخواہوں کے عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے سٹی میئر شاہد علی سے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
Swat
