(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن سوات نے 28 مئی کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور بجٹ کے دن اسلام آباد میں جائز حقوق کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا۔ہر ضلع کی سطح پر بھی اسی دن احتجاجی جلسے اور پرامن مظاہرے ہونگے۔ ایپکا سوات کا اجلاس گذشتہ روز صدر علی رحمان کی زیرِ صدارت پی ایچ ای ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دوسو فیصد اضافہ کرنے، ہاؤس الاؤنس، میڈیکل الاؤنس اور کنونس الاؤنس میں بھی سو گنا اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Swat
