Swat

سوات، ایک ہی روز تین خواتین کی خود کشی کوشش

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک ہی دن تین خواتین کی خودکشی کی کوشش۔ ایک جاں بحق دو کی حالت غیر ہوگئی۔ بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں 13 سالہ مسماۃ (ش) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔بریکوٹ ہی کے علاقہ ورسک میں 35سالہ زوجہ عمر گل نے گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔بریکوٹ ہی کے محلہ ملا خیل میں 30 سالہ زوجہ ایوب نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بھی بے ہوشی کی حالت میں بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔