(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالون میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل کر دیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ گذشتہ روز شالون خوازہ خیلہ میں فضل رحمان ولد فضل جان ساکن شالون نے خواتین کے تنازع پر فائرنگ کرکے حارث خان ولد پیر جان عمر 60 سال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور لاش کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Swat
