Swat

پوسٹ گریجویٹ گرلز گورنمنٹ کالج سیدو شریف سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پوسٹ گریجویٹ گرلز گورنمنٹ کالج سیدو شریف سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس میں سال 2023ء- 2024ء سیشن کے انٹر ڈسٹرکٹ سوات ٹورنامنٹ کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیدو شریف بور ڈ کے چیئرمین محمد اسحاق،تھے۔سیکرٹری عمر حسین، سپورٹس ڈائریکٹر محمد افضال خان اورگرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر بخت تسلیم اور کالج کے اساتذہ اور ضلع سوات کے سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تندرست وجود کے لئے جسمانی سرگرمیاں اور کھیل کود ضروری ہے۔ آج کے دور میں خواتین کے لئے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا انتہائی اہم ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ امسال سوات میں لڑکیوں نے کھیل کود میں بھی بڑھ چڑ کر حصہ لیا۔ سوات بور ڈ تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی سوات کے بچوں کی راہنمائی کرے گا۔ تقریب کے اختتام میں جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔