Swat

سوات، ڈی پی اُو کی سربراہی میں جملہ ڈی آر سی چیئرمینوں کے ساتھ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی سربراہی میں ڈی پی اُو آفس سوات میں ضلع بھر کے جملہ ڈی آر سی چیئرمینوں کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی ایڈمن اور ضلع بھر کے تمام ڈی آر سی چیئر مین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ریٹائر ایس پی نوید خان و ممبر ڈی آرسی چار باغ نے ڈی پی اُو سوات کو ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے شرکائے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی آر سی میں لوگوں کو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی میسر ہوتی ہے، جس سے لوگوں کا اعتماد ڈی آرسی پر بڑھ جاتا ہے۔ آپ لوگوں میں اصلاح کرکے معاشرے میں ایک بہترین فلاحی کام کرتے ہیں۔ ڈی آر سی ممبران ہمارے لئے قابل فخر ہیں۔ معاشرے میں بھی انہیں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں