(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.4، زیر زمین گہرائی 101 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت4.0، گہرائی 113 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
