(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے خوب صورت سیاحتی مقام ملم جبہ میں سیاحوں سے ٹی ایم اے ٹیکس وصولی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا۔ اس سے پہلے کمشنر کے حکم پر اس ٹیکس کو بند کیا گیا تھا۔ ٹوریسٹ انٹری فیس کے ٹھیکیدار نے اس مقام پر اپنے غنڈہ نما بندے کھڑے کئے ہیں جو اکثر اوقات سیاحوں سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں اور کئی بار سیاحوں کو زد و کوب بھی کیا ہے۔ اس ٹیکس سے ٹی ایم اے چارباغ کو سالانہ صرف پانچ لاکھ روپے ملتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحوں کے لئے آسانیا ں پیدا کی جائیں اور اس ٹیکس کو ختم کرکے اس مالی سال سے اس کا ٹھیکہ جاری نہ کیا جائے۔
Swat
