(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیکرٹری ٹورازم خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت عید الضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات کو فراہمی کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر کے ٹورازم اتھارٹییز کے ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور محکمہ سیاحت کے دیگر حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں عید الضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ٹور ازم نے تمام حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر سیاحوں کو تمام تر دستیاب سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے۔ سیاحت کے فروغ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سیاحوں کو تمام تر دستیاب سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اگر کسی نے غفلت کی تو ان ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
