(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 3 جون سے 7 جون 2024ء تک پولیو قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سوات عبد الطیف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پانچ روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات محمد سلیم اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مہم کے دوران 316777 گھرانوں میں موجود 469442 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 450 ایریا انچارج اور 100 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرنگرانی 2026ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے۔
Swat
