Swat

ملم جبہ،فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگری،سات افراد جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں سیاحتی کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق سات افراد کو ابائی علاقوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ گذشتہ رات سیاحتی کمپنی کی گاڑی چھٹی کے بعد ملازمین کو لے کر جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ملازمین میں احتشام ساکن پشاور،شہزاد ساکن شانگلہ، سلمان ساکن بیشبنڑ سوات، امجد علی ساکن ملم جبہ سوات، اصف علی ساکن راولپنڈی شامل ہیں۔ پولیس نے کمپنی انتظامیہ اور زخمی ڈرائیور کو حادثے کی غفلت کا ذمہ دار قرار دیکر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔جاں بحق افراد کی میتیں ان کے گھروں کو روانہ کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں