(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زین اور مراد روڈ پار کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موڑ کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے دونوں کو طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
