Swat

حکومت سے مایوس اہلِ کالام کا سڑک پر خود تعمیراتی کام کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام کالام کی تین سال سے خستہ حالی کی شکار سڑک پر اہلِ علاقہ اور ہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیراتی کام شروع کر دیا۔ حکومتی عدم توجہی سے مایوس ہو کر مقامی لوگوں نے سیاحوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے خود تعمیراتی کام کا بیڑا اٹھا لیا۔ گذشتہ روز عمائدین کالام اور ہوٹل ایسو سی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت کالام روڈ پر مرمتی کام کا آغاز کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کالام روڈ پر جلد ازجلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوٹل ایسو سی ایشن کے صدر عبدالودود، سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب، اے این پی کے رہنما ڈاکٹر شاہ خان، پی ٹی آئی رہنما آصف شہزاد، نصراللہ ثاقب، سید نبی اور دیگر نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے، لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔اسلئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کالام روڈ کا مرمتی کام شروع کریں، تاکہ ہماری مشکلات میں کمی آسکے اور سیاحت کے شعبے کو بھی نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں جو اس روڈ کی تعمیر کے لئے درکار ہیں۔ اسکے علاوہ اگر دوبارہ سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت آگئی، تو پھر مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اسلئے حکومت فوری طور پر کالام روڈ کا تعمیراتی کام شروع کر دے، تاکہ علاقے کے لوگوں اور سیاحوں کو سفری پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔