(باخبر سوات ڈاٹ کام)واپڈا کی نجکاری کے خلاف سوات زون میں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سوات زون کے زیراہتمام پیسکو سوات سرکل کے دفتر کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین رفیع اللہ، بخت محمد خان، فضل غفور بابا،ظفرعلی ناز اور دیگر نے کہا کہ حکومت واپڈا کی نجکاری کا خیال دل سے نکال دے۔ اسکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ہمارے لئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین نجکاری کے خلاف اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ایک پیج پر ہو جائیں۔
Swat
