Swat

سوات، مقامی ماحولیاتی مسائل بارے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ای پی ایس اور آئی آر سی کے زیرِ اہتمام مقامی ماحولیاتی مسائل کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ جنگلات، محکمہ سیرو سیاحت، محکمہ تعلیم، یونیورسٹی کے پروفیسرز، محکمہ بلدیات، مقامی حکومتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ماحولیاتی مسائل کو اجاگرکر نااور اُن کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا تھا۔اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور ماحولیاتی، آفات، مسائل اوراُن کے حل بارے تفصیلی بحث کی۔ ماحولیاتی مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے چارگروپ بنائے گئے، یعنی مقامی حکومت، محکمہ تعلیم، قدرتی اور ثقافتی ماحول فزیکل ڈیویلپمنٹ، ہر گروپ میں تفصیلی بحث کے بعدہرگروپ نے مسائل کے حل پر اپنی پریزنٹیشن پیش کی جس پر شرکا نے اپنے اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ آخر میں سٹی میئرشاہد علی خان نے اختتامی کلمات ادا کئے اور علاقے کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد،ضروریات اورآئندہ لائحہ عمل کیلئے جامع منصوبے پر بحث کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔