Swat

سوات، ”ووڈ لاٹ“ قانون کے تحت جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ”ووڈ لاٹ“ قانون کے تحت جنگلات کی بے دردی سے کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات سے روزانہ درجنوں ٹرک لکڑی دیگر علاقوں میں منتقل ہورہی ہے۔ سوات کی ساتوں تحصیلوں کے تمام علاقوں کے جنگلات میں اس قانون کے تحت درختوں کا قتل عام جاری ہے۔ اس قانون کے تحت محکمہ جنگلات ان افراد کو جن کی اپنی زمین پر درخت لگائے ہوں، کو کاٹنے کا پرمٹ دیتا ہے۔ وہ افراد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور ٹمبر مافیا سے مل کر جنگلات کو بے دردی سے کاٹ کر قانونی طریقے سے ملک کے مختلف علاقوں میں لے جاکر فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے سوات کے جنگلات تیزی سے کٹ رہے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جلد سوات کے جنگلات ختم اور یہاں کا قدرتی حسن مانند پڑ جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔