(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریاستِ سوات کے آخری بادشاہ میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی سوات کے116ویں یوم ولادت کے موقع پر ودودیہ ہال سیدو شریف میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ریاستِ سوات کے قومی ترانہ دوبارہ ریکارڈ کراکر شہاب شاہین کی آواز میں پیش کیا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود لوگ کھڑے رہے۔ تقریب میں تعلیم کے میدان میں بہتر کار کردگی دکھانے والی شخصیات میں ”والیِ سوات ایوارڈ“ اور رقم تقسیم کی گئی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں والیِ سوات کی پوتی زیب النسا جیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حمید بونیری، جہانزیب کالج کے پرنسپل سلیم خان، کمین خان، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے اپنے خطاب میں والیِ سوات کی ریاست سوات کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
