Swat

مٹہ باغ ڈھیرئی، رکشہ الٹنے سے چار افراد جاں بحق، چار شدید زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے تھانہ کالاکوٹ کی حدود میں واقع علاقہ نارکٹ، باغ ڈھیرئی میں رکشہ الٹنے سے بونیر سے آئے ہوئے چار افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع بونیر سے ایک خاندان کے افراد فوتگی پر تعزیت کے لئے باغ ڈھیرئی آئے تھے، جہاں سے وہ سواریوں کے چنگ چی رکشہ میں نارکٹ گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں رکشہ میں موجود ایل پی جی گیس کے سلنڈر میں آگ لگ گئی۔اس وجہ سے ڈرائیور سے رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگراجس کے نتیجے میں 60 سالہ مسماۃ سوچہ ساکن بونیر، 20 سالہ ساجد اللہ ساکن بونیر، شاکر اللہ ساکن کالا کوٹ اور مسماۃ بخت زادگئی ساکن بونیرموقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں مسماہ بختئی، دو سالہ نثار،عمر علی اور فیاض شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔