(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید زمرد شاہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد کاشف کے ہمراہ عید الاضحی سے قبل ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ کیا۔اس موقع پر جیل سپر نٹنڈنڈ کو ہدایات جاری کیں کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیشن جج نے مختلف قسم کے چھوٹے نوعیت کے مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کے کیسوں کا موقع پر فیصلہ کرکے ان کی فوری طور رہائی کا حکم دیا۔
Swat
