(باخبر سوات ڈاٹ کام) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں جاری چالیسویں مڈکئیرئیر مینجمنٹ کورس کے زیرِ تربیت آفیسرز نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آر پی اُو ملاکنڈ محمد علی خان نے چالیسویں مڈ کئیرئیرمینجمنٹ کورس کے آفیسرز کو ملاکنڈ ڈویژن کے جغرافیائی حدود، ضم شدہ ضلع باجوڑ اور پولیسنگ سے متعلقہ دیگر امور پر بریفنگ دی۔ این آئی ایم (NIM) اسلام آباد میں زیرِ تربیت سینئر آفیسرز کا تعلق مختلف اداروں سے تھا۔ سوات کا دورہ کرنے پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
Swat
