(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خیبر پختون کے سیاحتی علاقوں میں عید کے دو دنوں میں لاکھوں سیاح آئے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام سیاحتی اضلاع میں سیاحوں کو تمام سہولیات میسر کیں۔ عید کے موقع پر سوات میں اپنے حجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی آمدن سیاحت سے ہے اور خیبر پختون خوا میں قدرتی سیاحت کے علاوہ مذہبی سیاحت اور زرعی سیاحت بھی موجود ہے۔ جلد ہی سوات اور تخت بھائی میں بدھ مت مذہب ماننے والوں کے لئے مذہبی سیاحت اور زرعی علاقوں میں زرعی سیاحت کو فروغ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں اور شفاف طریقے سے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم سے اخبارات کی مشکلات کا خاتمہ کرینگے۔ صوبائی حکومت اخباری صنعت کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سردار علی امین گنڈاپور بہت جلد اہم اعلان کریں گے جس سے انکی مشکلات میں کمی آئیگی۔
Swat
