Swat

غزالہ جاوید کی بارھویں برسی بھی خاموشی کے ساتھ گزر گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشتو کی خوبرو گلوکارہ غزالہ جاوید کی بارھویں برسی بھی خاموشی کے ساتھ گزر گئی۔ سوات سے تعلق رکھنے والی خوبصورت شکل اور آواز کی ملکہ گلوکارہ کو 18 جون 2012ء کو والد سمیت اس وقت پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ایک بیوٹی پارلر میں تیار ہوکر نکل رہی تھی۔ اس واقعہ میں ان کی بہن بھی زخمی ہوئی تھی۔ غزالہ جاوید کے اہل خانہ نے پشاور کے ایک شخص پر قتل کی دعویداری کی تھی جس کو سوات میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دو بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ بعد میں غزالہ جاوید کی والدہ اور بھائی نے اس شخص سے رقم لیکر ان کے ساتھ راضی نامہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔