Swat

سوات، ایک ہی روز دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں ایک ہی روز دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آخری بار زلزلے کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آخری بار ہونے والے زلزلے کی شدت4.7، زیرِ زمین گہرائی 98 کلومیٹر اور مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔ اس سے پہلے ہونے والے زلزلے کی شدت4.4، گہرائی195 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں