(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین میں قرآنِ مجید کی توہین کے نام پر ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزمان میں تین منشیات فروش نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو ز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ان میں سے تین ملزمان منشیات فروش ہیں، جن کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔ ان تین میں سے ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں۔ یہ تین منشیات فروش بھی اس شخص کے قتل میں شامل ہیں جس کو ان لوگوں نے قرآنِ مجید کی توہین کے نام پر قتل کیا تھا اور بعد میں اس کی لاش جلائی تھی۔
