(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 01 تا 05 جولائی 2024ء پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) حامد بونیرے کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پنج روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)حامد بونیرے نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے ضلع سوات کے عوام سے کہا کہ پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔
Swat
