Swat

خوازہ خیلہ،سکول بس حادثہ کا شکار،ایک بچہ جاں بحق، 32 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ اسالہ میں نجی سکول کے اناڑی ڈرائیورسے سکول بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری جس میں ایک بچہ جاں بحق اور32 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 5 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اکثر بچوں کے ہاتھ پاؤں ٹوٹ گئے۔اباسین پبلک سکول میں چھٹی کے بعد بچے سکول کی بس میں جارہے تھے کہ ڈرائیور روزی گل ولد محمد خوشاب ساکن برکلے خوازہ خیلہ سے گاڑی پل کے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں عبداللہ ولد حضرت علی ساکن شین جاں بحق اور 32 بچے یسرا، لائبہ کلاس 6،یحییٰ خان کلاس 3، حماقط کلاس کے جی، شاہ زین کلاس نرسری، عبداللہ کلاس 7، سبزعلی کلاس 7، ریحان کلاس 9، زلا کلاس 4، حیدر خان کلاس کے جی، طیبہ کلاس 9، خدیجہ کلاس 5، زیگر خان کلاس کے جی، ملائیکہ کلاس 3، کشمالہ کلاس نرسری، ثانیہ کلاس 3، اریبہ کلاس 9، ملغلرہ کلاس 1، مدیحہ کلاس 8، مدرار کلاس 7، نورالاظہار کلاس 7، اوتار خان کلاس کے جی، صبیحہ حیدر کلاس 8، ایمان کلاس 9، زرلال کلاس 5، مصطفی کلاس 7، تلان کلاس 4، نورالایمان کلاس 9، علینہ کلاس 8، حرین کلاس 8 شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور روزی گل اس سے پہلے بھی سکول کے بچوں کے بس کو حادثے کا شکار کر چکا ہے جس میں چار بچے جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے تھے۔ روزی گل اس سے پہلے ایک اور سکول کی بس چلا رہا تھا۔ 14 نومبر2021ء کو گبین جبہ میں اس طرح کا حادثہ ہوا تھا جس کی ایف آئی آر روزی گل کے خلاف درج ہے۔ سکول والوں نے اس ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس کے بعد اسے موجودہ سکول والوں نے لے لیا۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ یہ ڈرائیور جس ماڈل کی پرانی بس اس سکول میں چلا رہا تھا، سابقہ سکول میں بھی وہی ماڈل کی پرانی بس چلا رہا تھا۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں بس کی حالت، ڈرائیور کی غفلت اور سکول انتظامیہ کی جانب سے زیادہ بچوں کو بس میں بٹھانے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ غفلت برتنے والے تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران انجینئرامیرمقام نے سوات خوازہ خیلہ کے مقام اسالہ میں نجی سکول بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ایک معصوم طالب علم کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے جاں بحق طالب علم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔انجینئرامیرمقام نے حادثے میں زخمی ہونے والے طلبہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔ انجینئر مقام نے خوازہ خیلہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔