Swat

ملم جبہ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ میں تفریح کے لئے جانے والی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مینگورہ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان سیر و تفریح کے لئے ملم جبہ گیا تھا۔ خاندان واپسی پر مینگورہ آرہا تھا کہ راستے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین کی گود میں بیٹھے دو بچے نو سالہ اویس اور پانچ سالہ اقرا گرنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ سوزکی میں سوار سات مرد اور خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر سیدو شریف منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔