(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت رواں برس ممکنہ مون سون کی بارشوں کے لئے کئے گئے پیشگی اقدامات و حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔ ریسکیو 1122 سمیت تمام بلدیاتی ادارے مشینری فنکشنل رکھیں۔ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں اور سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ندی نالوں اور دریائے سوات کے کنارے تعمیر شدہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لئی خصوصی کارروائیاں عمل میں لائیں، تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ سوات کی اولین ترجیح ہے۔
