Swat

سوات، مصالحتی کونسلز میں جرائم پیشہ افراد کے ممبران ہونے کا انکشاف

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پولیس تھانوں میں قائم مصالحتی کونسلز (ڈی آر سی) میں جرائم پیشہ افراد کے ممبران ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سوات کے پولیس تھانوں میں قائم مصالحتی کونسل جو عوام کے چھوٹے مسائل اس کونسل کے ذریعے حل کرتے ہیں، تاکہ ان افراد کو عدالتوں کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ ان کونسلز کے چیئرمینوں اور ممبران کا انتخاب بھی محکمہ پولیس خود کرتی ہے، لیکن ان میں کئی کونسلوں میں جرائم پیشہ افراد کے ممبران کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں کچھ ایسے ممبران بھی ہیں، جو پنجاب اور دیگر علاقوں کے بڑے تاجروں سے کپڑا وغیرہ قرض پر لیکر آتے ہیں اور جب وہ اپنی رقم مانگنے اتے ہیں، تو کونسل کے ممبران ان کو پولیس تھانوں کے ذریعے جلاتے ہیں۔ اس طرح پنجاب سے کچھ لوگوں نے مینگورہ پولیس سٹیشن کے مصالحتی کونسل سے رابطہ کیا جہاں کونسل نے ان ممبران سے پنجاب کے تاجروں کے لئے بنک چیکس لیکر مصالحت کرا دی۔ اس سلسلے میں پولیس کا موقف جاننے کے لئے ڈی پی او سوات سے فون پر رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں