(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ کمالے چپریال میں ڈرائیور کی غلطی سے رکشہ اُلٹنے سے خاتون اور اس کی گود میں موجود 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگئے۔رکشہ مالک ساجد اپنے بیٹے کو رکشہ چلانا سکھا رہا تھا اور ساتھ بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک خاتون سواری زوجہ شاہ حسین کو بھی بٹھایا۔ کچھ دیر بعد بچے سے رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں زوجہ شاہ حسین اور اس کی گود میں نوسالہ اسرار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
